نئے چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 12 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا ، مختلف اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں کا جائزہ لیا جائیگا

پیر 4 اگست 2014 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس 12 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں مختلف اعلیٰ عدالتوں میں ججوں کی تقرریوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں ججوں کی تقرری کے لئے قائم کیا گیا ہے جو اپنی سفارشات پارلیمانی کمیٹی کو بھیجتا ہے اور وہ اسے منظوری کے بعد وزیر اعظم کو بھیجتی ہے اور ان کی سفارش پر صدر تقرری کی منظوری دیتے ہیں۔ اس ضمن میں پارلیمانی کمیٹی کا کردار انتہائی محدود ہونے کے باعث کمیٹی کے ارکان تحفظات کا اظہار کررہے ہیں اور صلاح مشورہ جاری ہے کہ کس طرح اس کمیٹی کو مضبوط اور مستحکم بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :