کامن ویلتھ گیمز اختتام پذیر، 28 سال بعد انگلینڈ تمغوں کی دوڑ میں سرفہرست

پیر 4 اگست 2014 08:42

گلاسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء))بیسویں کامن ویلتھ گیمز اپنی مکمل رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئے جس میں انگلینڈ 28 سال بعد تمغوں کی دوڑ میں سب سے آگے رہا جبکہ پاکستان 4 تمغوں کے ساتھ 22ویں پوزیشن حاصل کرسکا۔اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں انگلینڈ نے مجموعی طور پر 170 تمغے حاصل کیے جن میں 58 طلائی، 57 چاندی اور 55 کانسی کے تمغے شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا 135 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جس میں 47 طلائی، 42 چاندی اور کانسی کے 46 تمغے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح کینیڈا 82 تمغوں کے ساتھ تیسرے، اسکاٹ لینڈ 53 تمغوں کے ساتھ چوتھے، بھارت 63 کے ساتھ پانچویں اور پاکستان 3 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے کے ساتھ 22ویں نمبر پر رہا۔پاکستان کی جانب سے ریسلر قمر عباس نے 74 کلو گرام کی کیٹیگری میں بھارتی پہلوان سوشیل کمار کو شکست دے کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا، اسی طرح پاکستانی باکسر محمد وسیم نے 52 کلو گرام کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جنہیں فائنل میچ میں آسٹریلین باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔2010 کے گولڈ میڈلسٹ اظہر حسین بھی 57 کلوگرام کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے بوکینگ موسونیان کو زیر کر کے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔