طاہر القادری ٹیکس چوروں کے ٹولے کا سربراہ ہے، وہ چوہدریوں کو قدموں میں بٹھا کر کس آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں،پرویزرشید،چوہدریوں کے کندھوں پر فساد کی سیاست کرنیوالا جلد کینیڈا بھاگنے والا ہے،وہ پہلے بھی کئی پیشگوئیاں کر چکے ہیں جو غلط ثابت ہوئی ہیں،بیان میں ردعمل

پیر 4 اگست 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویزرشید نے کہا ہے کہ طاہر القادری ٹیکس چوروں کے ٹولے کا سربراہ ہے، وہ چوہدریوں کو قدموں میں بٹھا کر کس آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں ۔چوہدریوں کے کندھوں پر فساد کی سیاست کرنیوالا جلد کینیڈا بھاگنے والا ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری کی پریس کانفرنس کے بعد اسلام آباد سے جاری بیان میں اس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری ٹیکس چوروں کے ٹولے کا سربراہ ہے۔

(جاری ہے)

انقلاب کی باتیں کرنے والا طاہر القادری چوہدریوں کو قدموں میں بٹھا کر کس آئین اور قانون کی بات کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدریوں کے کندھوں پر قادری فساد کی سیاست کررہے ہیں اور وہ جلد کینیڈا بھاگنے والا ہے۔بعد ازاں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قادری نے صرف اشتعال انگیز باتیں کی ہیں ہم ان کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لے سکتے ۔ قادری نے فلسطین کے عوام سے کوئی اظہار یکجہتی نہیں کی اور نہ ہی فوج کے شہداء کے لئے کوئی بات کی ہے وہ پہلے بھی کئی پیشگوئیاں کر چکے ہیں جو غلط ثابت ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :