پیرو، ماحولیاتی اقدامات نہ کرنے پر امریکی کان کنی کمپنی کو 163ملین ڈالر کی ادائیگی کا حکم

پیر 4 اگست 2014 08:49

لیما(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)پیرو کی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز حکم جاری کیا ہے کہ امریکہ کے کانکنی کے ادارے دوئیرن کو لاامدایا میں اپنی سائٹ پر مناسب ماحولیاتی اقدامات نہ کرنے پر163ملین ڈالر ادا کرنے چاہئیں۔دنیا میں سیسہ کے سب سے زیادہ پیداوار کنندہ دوئیرن پیرو کی سائٹ پر تانبا اور دیگر دھاتوں کی پیداوار کرتا ہے،جس کی وجہ سے آلودہ زدہ بائی پراڈکٹس کی کافی مقدار پیدا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے معاہدے کے رو سے جس کے بارے میں پیرو کا کہنا ہے کہ کمپنی اس کی پاسداری کرنے میں ناکام رہی ہے،اس پر لازم ہے کہ وہ علاقے میں ماحول کے تحفظ کیلئے سخت احتیاطی اقدامات اختیار کرے۔پیرو نے اخراج میں کمی کیلئے ایک ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر میں ناکامی کے بعد کمپنی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ہے اور عدالت نے اس کے حق میں فیصلہ سنایا ہے،اس کا اعلان حکام نے کیا ہے۔انسانی حقوق کی بین الاقوامی فیڈریشن کی طرف سے گزشتہ سال کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریفائنری کی چمنیوں سے نکلنے والے سیسے اور دیگر بھاری دھاتوں کے اخراج کی وجہ سے ماحول آلودہ ہوگیا ہے،یہ ریفائنری ڈوئیرن کی ملکیت ہے اور یہ کہ پانی اور زمین بھی آلودہ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :