کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھی بھارتی اہلکار اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے، 2 آفیشلز گرفتار

پیر 4 اگست 2014 08:42

گلاسگو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے2 بھارتی آفیشلز کو مختلف جرائم کے ارتکاب پر حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز گلوسکو کی پولیس نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری راجیو مہتا اور ریسلنگ ریفری وریندر ملک کو الگ الگ واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ راجیو مہتا پر شراب پی کر گاڑی چلانے اورغل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ وریندر ملک کو ہراساں کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں آفیشلز کو کل مجسٹریٹ کےسامنےپیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گلاسگو میں کامن ویلتھ گیمز جاری ہیں جس میں 70 سے زائد ممالک کے ہزاروں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔