تحریک انصاف لاہور کے ورکرز کا کا مقامی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کردیا

پیر 4 اگست 2014 08:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)تحریک انصاف لاہور کے ورکرز اجلاس میں حسب روایت تحریک انصاف لاہور کے ورکرز اور لاہور کے صدر عبدالعلیم خان کے ذاتی گارڈز کا مقامی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین پر تشدد، صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے تقریب کا بائیکاٹ کردیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف لاہور کا ورکرز اجلاس منعقد ہوا جس سے چیئرمین عمران خان نے خطاب کرنا تھا جب وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی خطاب کے لئے آئے تو مقامی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین مائیک ٹھیک کرنے کے لئے جب سٹیج پر گیا تو سٹیج پر موجود لاہور کے کارکنوں نے کیمرہ مین کو سٹیج سے نیچے دھکا دے دیا جس پر کیمرہ مین نے جب احتجاج کیا تو انہوں نے کیمرہ مین کو مارنا شروع کردیا اس واقعہ کو دیکھتے ہوئے عبدالعلیم خان کے باوردی ذاتی گارڈز کیمرہ مین کو مارتے گھسیٹتے ہوئے لے گئے جب صحافی کیمرہ مین کو چھڑوانے کے لئے آگے بڑھے تو ان پر بھی گارڈز نے تشدد کیا جس سے کئی صحافیوں کے کپڑے پھٹ گئے جس پر صحافیوں نے کوریج کا بائیکاٹ کردیا بعد میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے معذرت کرنے پر دوبارہ کوریج کی گئی۔