چین میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی،زلزلے سے تقریباً 1300 افراد زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں،بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ، سرکاری میڈیا

پیر 4 اگست 2014 08:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اگست۔2014ء)چین کے جنوب مشرقی علاقے میں آنیوالے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 175 ہو گئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے طابق زلزلے سے تقریباً 1300 افراد زخمی اور ہزاروں گھر تباہ ہوئے ہیں علاقے میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروئیاں جاری ہیں۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے گیارہ کلومیٹر دور یونن کے صوبے تھا۔

زلزلہ مقام وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے آیا۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ژینہوا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر بھی زمین بوس ہوگئے ہیں۔سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی کے مطابق اس علاقے میں گذشتہ 14 سال میں یہ شدید ترین زلزلہ تھا۔زاہتانگ علاقے کا کیوجیا قصبہ زلزلے سے زیادہ متاثر ہوا جہاں سب سے زیادہ جانی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

لونگٹوشان نامی علاقے کے سربراہ چین گوایانگ نے ڑنہوا کو بتایا کہ زخمیوں مدد کے لیے امدادی ٹیم کو بھیج دیا گیا ہے۔

ژینہوا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سے لوگ عمارتوں سے نکل کر گلیوں میں آئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جبکہ ایک سکول کی عمارت گر گئی۔اس سے پہلے سنہ 1979 میں اسی علاقے میں زلزلے کی وجہ سے 15000 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اس زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 7.7 تھی۔

متعلقہ عنوان :