اعتدال پسند وزیر کی نامزدگی‘ ایرانی پارلیمنٹ کا توثیق سے انکار، رضا فراجی دانا کو یونیورسٹیوں میں مغرب نواز عناصر کی حمایت کرنے کے الزام کا سامنا

جمعہ 22 اگست 2014 08:55

تہرا ن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)ایرانی پارلیمنٹ کے قدامت پسند اراکین نے صدر حسن روحانی کی جانب سے نامزد سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر رضا فراجی دانا کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رضا فراجی دانا کو یونیورسٹیوں میں مغرب نواز عناصر کی حمایت کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ نے صدر روحانی کے کسی نامزد وزیر کی منظوری نہیں دی ہے۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں رضا فراجی دانا کی مخالفت میں 140 ووٹ ڈالے گئے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ دانا کے خلاف پارلیمنٹ کے فیصلے نے صدر روحانی اور قدامت پسند اراکین کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو واضح کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :