یوتھ اولمپکس گیمز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ہاکی میچ 6-6گول سے برابر، پاکستان کوارٹر فائنل ہفتے کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گا

جمعہ 22 اگست 2014 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)یوتھ اولمپکس گیمز ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ہاکی میچ 6-6گول سے برابر رہا ، پاکستان کوارٹر فائنل ہفتے کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ہاکی میچ 6-6 گول سے برابر رہا میچ میں پاکستان کی جانب سے محمد عتیق اور شان ارشاد نے دو دو گول کئے جبکہ جنید کمال اور مبشر علی نے بالترتیب ایک ایک گول کیا یوتھ اولمپک گیمز چین کے شہر نانجینگ میں کھیلے جارہے ہیں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا کوارٹر فائنل ہفتے کو کینیڈا کیخلاف کھیلے گی ۔

متعلقہ عنوان :