چمن میں بیٹے نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا، ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، پولیس

جمعہ 22 اگست 2014 08:52

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) چمن کے علا قے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق لیویز حکام کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے کلی صالح زئی میں نوجوان نے فائرنگ کر کے سوتیلی ماں اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :