عمران خان نے خیبرپختونخوا سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی

جمعہ 22 اگست 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا سے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے،پارٹی قائد کی جانب سے خیبرپختونخوا میں موبائل پر ایس ایم ایس کردئیے گئے،گاڑیوں کا کرایہ پارٹی اداکرے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی نے موبائل پر کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ عمران خان نے تمام نوجوانوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے کارکن گاڑیاں خود کریں جن کا کرایہ پارٹی ادا کرے گی اور تمام گاڑیوں کا کرایہ موٹروے چوک پر پارٹی رہنما ادا کریں گے،رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں بھی پی ٹی آئی کی طرف سے اس طرح کے موبائل پیغامات بھیجے گئے ہیں۔