تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی نے فوجی سربراہ کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا

جمعہ 22 اگست 2014 08:53

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) تھائی لینڈ کی قومی اسمبلی نے فوج کے سربراہ پرایوت چان اوچاکو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔ تھائی لینڈ میں 22 مئی کو خونی بغاوت کے بعد فوج نے اقتدار سنبھال لیا تھا،قومی اسمبلی کے 197 اراکین میں سے 191 نے فوج کے سربراہ پرایوت چان اوچا کو نیا وزیراعظم منتخب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

باقی 6 اراکین اسمبلی سے غیر حاضرتھے،وزیراعظم کی عہدے پر تصدیق کے لیے شہنشاہ بھومبیلوادولیادیج سے منظوری لی جاتی ہے۔امریکا اور یورپی یونین کے جمہوریت کے قیام پر زور کے باوجود قومی اسمبلی نے آئندہ سال اکتوبر میں انتخابات کا اعلان کیا ہے۔