مسلم لیگ (ن) کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، کارکنوں کے ایک گروپ نے امیر مقام کو تقریر کرنے سے روکا تو دوسرے گروپ نے دھاوا بول دیا

جمعہ 22 اگست 2014 08:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) مسلم لیگ (ن) کی صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ، کارکنوں کے ایک گروپ نے امیر مقام کو تقریر کرنے سے روکا تو دوسرے گروپ نے دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مسلم لیگ (ن) کی صوبائی جنرل کونسل کا اجلاس جاری تھا کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام خطاب کرنے پہنچے تو کارکنوں نے امیر مقام کو خطاب کرنے سے روک دیا جس پر امیر مقام کے حمایت یافتہ کارکنوں نے دوسرے گروپ پر دھاوا بول دیا اور دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپ لاتوں اور مکوں تک جا پہنچی تاہم رہنماؤں نے کارکنوں کو تصادم سے روکا اور معاملہ کو رفع دفع کردیا ۔

متعلقہ عنوان :