ورلڈ جونیئر اسکواش:پاکستان ساتویں مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان نے ملائیشیا کودوصفرسے مات دی، پاکستان کی جانب سے طیب اسلم نے پہلے مقابلے میں محمد شفیق کمال کوتین ایک سے زیرکیا

جمعہ 22 اگست 2014 08:48

ونڈ ہوک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) پاکستان نے مسلسل ساتویں مرتبہ ورلڈ جونئیراسکواش ٹیم چیمپیئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی،۔نمیبیا میں جاری ورلڈ جونئیراسکواش ٹیم چیمپیئن شپ کی سیمی فائنل میں سیکنڈ سیڈ پاکستان نے ملائیشیا کودوصفرسے مات دی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے طیب اسلم نے پہلے مقابلے میں محمد شفیق کمال کوتین ایک سے زیرکیا۔ دوسرے میچ میں عاصم خان نے ڈیرن چان ٹی کویکطرفہ مقابلے میں تین صفرسے شکست دی۔ دوصفرکی فیصلہ کن برتری کی وجہ سے پاکستان کے علی بخاری کوکورٹ میں اترنے کی ضرورت ہی نہ پڑی۔ اس کامیابی کی بدولت پاکستان نے مسلسل ساتویں بارورلڈ چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جہاں آج اس کا سامنا ٹاپ سیڈ مصرسے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :