انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد آفتاب چیمہ معطل، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر خالد خٹک تیسری مرتبہ قائم مقام آئی جی کے عہدے پر براجمان ،آفتاب چیمہ لمبی چھٹی پر گئے ،سرکاری ترجمان نے کریک ڈاؤن کی افواہوں کو بھی مسترد کردیا

جمعہ 22 اگست 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد آفتاب چیمہ کو معطل کرنے کے بعد ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر خالد خٹک تیسری مرتبہ قائم مقام آئی جی اسلام آباد کے عہدے پر براجمان ہوگئے انہیں اس سے قبل سابق آئی جی سکندر حیات اور بنیامین خان کو ہٹانے کے بعد آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر اسلام آباد پولیس کو تیسری بار آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے اس سے قبل سابق آئی جی اسلام آباد بنیامین خان کو معطل کرنے کے موقع پر اور سانحہ اسلام آباد کچہری کے بعد سکندر حیات کو آئی جی اسلام آباد کے عہدے سے معطل کئے جانے پرانہیں آئی جی اسلام آباد کا اضافہ چارج دیا گیا تھا۔

جمعرات کے روز وزارت داخلہ نے ایک مرتبہ پھر آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج ڈی آئی جی خالد خٹک کے سپرد کردیا ہے جبکہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو معطل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ آفتاب چیمہ اپنی درخواست پر لمبی چھٹی پر گئے ہیں اور ترجمان نے مارچ کے خلاف کسی قسم کے کریک ڈاؤن کی افواہوں کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :