وفاقی حکومت نے مختلف سیاستدانوں کے نام بنائے گئے فیس بک اور ٹوئٹر سمت تمام سوشل میڈیا سے جعلی اکاؤنٹس فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

جمعہ 22 اگست 2014 08:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء)وفاقی حکومت نے مختلف سیاستدانوں کے نام بنائے گئے فیس بک اور ٹوئٹر سمت تمام سوشل میڈیا سے جعلی اکاؤنٹس فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔احکامات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پیمرا کی جانب سے بناء گئی خصوصی کمیٹی کی سفارش پر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر مختلف حکومتی زراء ،سیاستدانوں کے جعلی اکاؤنٹس کا سخت رد عمل کاا ظہار کرتے ہوئے ان کو فوری ختم کرنے کا حکم دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر سعد رفیق کی جانب سے ان کے نام سے منسوب بھی اپنے اکاؤنٹ کو جعلی قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔بعض دیگر سیاستدانوں نے بھی اس حوالے سے حکومت سے باقاعدہ شکایات بھی کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :