عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے فرو غ کے خواہاں ہیں ، ششما سوراج ، بھارت فلسطینی کاز کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر قائم ہے ، سمپوزیم سے خطاب

جمعہ 22 اگست 2014 08:53

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت اور اسرائیل سے اچھے تعلقات کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھارت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت لیگ کے عرب ریاستوں بارے میڈیا یا سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ بھارت کی ترقی اہداف کے حصول اور خطے کے امن استحکام کیلئے اہم ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں مستقل امن و استحکام بھارت اور دیگر ممالک کے بھی باہمی مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت فلسطینی کاز کی بھرپور حمایت اور اسرائیل کے ساتھ بہترین تعلقات برقرار رکھنے کی اپنی پالیسی پر قائم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں ہونیوالے انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ بحران پرامن مذاکرات سے حل ہو ۔

متعلقہ عنوان :