طاہر القادری نے آج نماز جمعہ ڈی چوک میں ادا کرنے کا اعلان کرد یا،امامت بھی خود کرینگے

جمعہ 22 اگست 2014 08:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اگست۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے آج نماز جمعہ ڈی چوک میں ادا کرنے کا اعلان کردیا ، امامت بھی خود کرینگے ، تحریک انصاف سمیت راولپنڈی اسلام آباد کی تمام عوام کو ڈی چوک میں نماز جمعہ پڑھنے کی دعوت ، تحریک انصاف نے دعوت قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری پاکستان عوامی تحریک کے انقلابی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج دھرنے کے شرکاء تیاری کرلیں نماز جمعہ ڈی چوک میں ادا کیا جائے گا جس کی امامت میں خود کرونگا خصوصی خطاب بھی کرونگا میں تحریک انصاف کے تمام رہنماؤں اور آزادی مارچ کے شرکاء کو بھی اس میں شرکت کی دعوت دیتا ہے اس کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کی تمام عوام کو ڈی چوک میں نماز جمعہ پڑھنے کی دعوت دیتا ہوں کہ وہ نماز جمعہ ڈی چوک میں پڑھ کر انقلاب کے ساتھ شریک ہوں ۔

خبر رساں ادارے کے مطابق تحریک انصاف نے آج نماز جمعہ ڈی چوک میں پڑھنے کی دعوت قبول کرلی ہے ۔

متعلقہ عنوان :