یورپی یونین کے اعلیٰ عہدے پولینڈ اور اٹلی کو مل گئے

پیر 1 ستمبر 2014 07:49

وارسا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک اور اٹلی کی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی کو یورپی یونین کے دو اعلیٰ عہدوں کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹسک یکم دسمبر کو یورپین یونین کے صدر کی حیثیت سے ہیرمان فان رومپوئے کی جگہ لیں گے جبکہ موگرینی یکم نومبر کو خارجہ امور کی سربراہ بن جائیں گی۔ وہ کیتھرین ایشٹن کی جگہ لیں گی۔ ان عہدوں پر منتخب ہونے کے بعد ان دونوں رہنماوٴں نے کہا ہے کہ وہ یورپین یونین کو نئی زندگی دیں گے۔ ان دونوں کو یورپی یونین کے رہنماوٴں نے ہفتے کو ایک خصوصی سربراہی اجلاس میں منتخب کیا۔ وائٹ ہاوٴس کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹسک اور موگرینی کو مبارکباد دی ہے۔