اسرائیل کا شام سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعوی

پیر 1 ستمبر 2014 07:52

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) اسرائیلی فوج نے ایک بغیر پائیلٹ جاسوس طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ شام کی جانب سے اسرائیل کی فضائی حدود میں آیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج کے ترجمان کرنل پیٹر لرنر نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ڈرون کو گولان کی چوٹیوں کے علاقے میں القنیطرہ کی سرحدی گذرگاہ کے نزدیک ایک پیٹریاٹ میزائل سے مار گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ ڈرون بظاہر شامی فوج کا ملکیتی لگتا ہے اور یہ حادثاتی طور پر شام کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی علاقائی خود مختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا اسی طرح جواب دیا جائے گا۔واضح رہے کہ شام میں القاعدہ سے وابستہ النصر محاذ اور دوسرے جنگجووٴں نے تین روز قبل اسرائیل کے زیرقبضہ گولان کی چوٹیوں اور شام کے درمیان واقع سرحدی چوکی القن?طرة پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کوشدید جھڑپوں کے بعد پسپا کردیا تھا۔اقوام متحدہ کا مبصر مشن ان دونوں دشمن ممالک کے درمیان سرحدی علاقے میں ٹریفک کی آمد ورفت کی نگرانی کرتا ہے لیکن دونوں ممالک کی سرحدی چوکیوں کے درمیان قریباً دو سو میٹر کا فاصلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :