یورپی یونین نے روس کو یوکرائن سے پیچھے ہٹنے کے لیے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا

پیر 1 ستمبر 2014 07:49

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)یورپی یونین نے روس کو یوکرائن سے پیچھے ہٹنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماوٴں نے برسلز میں ایک خصوصی اجلاس کے بعد روس کے لیے یہ الٹی میٹم جاری کیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے صدر ہیرمان فان رومپوئے کا کہنا ہے کہ اس اجلاس کے بعد اٹھائیس رکن ریاستوں کیر ہنماوٴں نے ماسکو حکومت کے پیچھے نہ ہٹنے کی صورت میں ’مزید اہم اقدامات‘ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ روس کے خلاف نئی پابندیوں کے تحت مالیاتی سروسز، ہتھیاروں اور توانائی کے شعبے کو نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :