پنجاب بھر میں پندرہ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ ، اسلحہ‘ ڈنڈے‘ کیل والی چھڑیاں‘ پٹرول سے بھری بوتلیں اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے پر مکمل پابندی عائد، لاہورمیں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

پیر 1 ستمبر 2014 07:47

حیدرآباد ٹاؤن۔ لا ہو ر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) پنجاب بھر میں پندرہ دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ اتوار کے روز سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ڈی پی اوز اور ڈی سی اوز کو حکم نامہ میں آگاہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب بھر میں 15 ستمبر 2014ء تک عائد دفعہ 144 کے تحت چار سے زائد افراد کے اکٹھے کھڑے ہونے‘ اسلحہ‘ ڈنڈے‘ کیل والی چھڑیاں‘ پٹرول سے بھری بوتلیں اور پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے پر مکمل پابندی عائد ہوگی ادھراسلام آباد میں ہنگاموں کے پیشِ نظر لاہورمیں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

سرکاری اوراہم عمارتوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،

جبکہ رائیونڈ جاتی عمرہ میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ کو بھی سیکیورٹی حصار میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رات گئے ہی لاہورکی اہم سرکاری اور نیم سرکاری عمارتوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی تھی۔ پنجاب اسمبلی،وزیر اعلیٰ سیکرٹیریٹ اورواپڈا ہاوس کی جانب جانیوالیراستوں کو خاردار تاریں اور کنٹینرزلگاکر بند کر دیاگیا ہے۔ اہم شاہراوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، لاہور میں وزیر اعظم محمدنواز شریف کی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے،،رائے ونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ اور بھو بتیاں چوک میں بھی پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :