خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ، ریکٹر سکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی

پیر 1 ستمبر 2014 07:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے اضلاع اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ ، چترال ، مالاکنڈ ، ہنگو ، لویر دیئر ، گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کا مرکز افغانستان ،تاجکستان سرحدی پہاڑی سلسلہ ہے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0ریکارڈ کی گئی ۔