بیرونی طاقتیں ہانگ کانگ کے امور میں مداخلت نہ کریں، چین

پیر 1 ستمبر 2014 07:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)چین نے غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ہانگ کانگ کے سیاسی امور میں مداخلت نہ کریں۔ بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں بعض لوگ بیرونی طاقتوں کے ساتھ سازش میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے وزارتِ خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ ایسے لوگ ہانگ کانگ کے استحکام اور اس کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کی اجازت نہیں دی جا سکی۔ بیجنگ حکام نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے امور چین کا داخلی معاملہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :