افریقی ملک لیسوتو کے وزیر اعظم ٹام تابان نے فوج پر حکومت کا تختہ گرانے کا الزام عائد کردیا

پیر 1 ستمبر 2014 07:49

ماسیرو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)افریقی ملک لیسوتو کے وزیر اعظم ٹام تابان نے فوج پر حکومت کا تختہ گرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انہیں جان بچانے کے لیے جنوبی افریقہ فرار ہونا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تابان نے کہا ہے کہ انہیں ایک منصوبے کے تحت اقتدار سے بے دخل کیا گیا ہے۔ فوج نے عالمی وقت کے مطابق شب ایک بجے دارالحکومت ماسیرو میں پولیس ہیڈکوارٹرز سمیت پولیس کے اہم مراکز پر قبضہ کر لیا۔ وزیر اعظم نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ انہیں عوام نے نہیں بلکہ مسلح فورسز نے اقتدار سے ہٹایا ہے۔ لیسوتو کی فوج نے تابان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :