گوجرانوالہ‘جنونی شخص نے غیرت کے نام پر بیوی اور 3بیٹیوں کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

پیر 1 ستمبر 2014 07:48

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء)گوجرانوالہ میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے فضل ٹاؤن میں رات گئے پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں غیرت کے نام پر جنونی شخص نے اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے بیان دیا ہے کہ اس نے یہ کارروائی غیرت کے نام پر کی ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :