خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بھاشا ڈیم پر پیدا شدہ تنازعہ کے حل کیلئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا فیصلہ

پیر 1 ستمبر 2014 07:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بھاشا ڈیم پر پیدا ہونے والے تنازعہ کے حل کرنے کے لئے جوڈیشنل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت اور گلگت بلتستان حکومت نے بھاشا ڈیم کے سرحدوں کے تعین پر تنازعہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈیم سے پیدا ہونے والی بجلی پر رائلٹی صوبائی حکومت اور گلگت بلتستان حکومت میں کس شرح سے تقسیم ہو گی کے حوالے سے جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جا رہا ہے ۔جس کا سربراہ سپریم کورٹ کا ریٹائرڈ جج ہوگا ۔ بھاشا ڈیم زیادہ تر حصہ خیبر پختونخوا میں آتا ہے ۔ تاہم گلگت بلتستان حکومت نے بھاشا ڈیم پر تنازعہ پیدا کیا ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :