اسلام آباد :پولیس کی جانب سے زائد المیعاد آنسو گیس کے استعمال کا انکشاف،مقررہ میعاد کے بعد استعمال ہونے والی گیس عام گیس کے مقابلے میں زیادہ زہریلی ہوتی ہے :ماہرین

پیر 1 ستمبر 2014 07:47

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔1ستمبر۔2014ء ) پنجاب اور اسلام آباد پولیس کا زائد المیعاد آنسو گیس کے شیل استعمال کرنے کا انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے مظاہرین پر زائد المیعاد آنسو گیس شیل پھینکے ،زائدالمیعاد گیس شیل زہریلے ہوتے ہیں اور زائد المیعاد گیس شیل سے بے ہوش ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ زائد المیعاد آنسو گیس کے استعمال سے گر د ونواح کے رہا ئشی علا قے بھی بر ی طر ح متا ثر ہو ئے ہے اور علا قہ مکینو ں وہا ں سے نقل مکا نی شروع کر دی ہے ، علا قہ مکینو ں کا کہنا تھا کہ وہ ٓانسو گیس کے استعما ل کئے جا نے سے سخت اذیت کا شکا ر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :