شام میں سرکاری فوج کا مسا فر بس پر فضائی حملہ تیرہ شہری ہلاک، فضائی حملے میں دس بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے ، حقو ق انسا نی گر وپ

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:04

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)شام کے مشرقی علاقے میں سرکاری فوج کے ایک بس پر فضائی حملے میں تیرہ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں زیادہ تر بچے ہیں۔شامی حکومت کے مخالف کارکنان کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے دیرالزور سے دارالحکومت دمشق کی جانب آنے والی مسافر بس پر ایک گاوٴں شوٴلا کے نزدیک طیارے نے ایک میزائل فائر کیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق فضائی حملے میں دس بچوں سمیت سولہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔لیکن شامی حکومت نے اس الزام کی تردید کی ہے اور الٹا دولت اسلامی (داعش) کو اس واقعے کا ذمے دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ اس سخت گیر جنگجو گروپ نے ایک اور قتل عام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :