اسرائیل نے غزہ میں حملوں کیلئے ممنوعہ ہتھیار استعمال کئے ، رپورٹ

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:07

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) اسرائیل نے غزہ میں ممنوع ہتھیار استعمال کئے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ماہر اور فیزیشنز کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حالیہ حملوں کے دور اور ممنوعہ ہتھیار جن میں اینرٹ میٹل دھماکہ خیز مواد ، بیلفائر راکٹ اور دیگر ہتھیار استعمال کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق ان ہتھیاروں کا نشانہ ہزاروں شہری بنے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں رپورٹ کے مطابق غزہ میں رہائشی گھروں کو جلانے کیلئے تھرمو بیرک ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :