اییوبلا وائرس ،ہلاک شدگان کی تعداد کی تعداد 19سو تک پہنچ گئی ہے، نمٹنے کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:07

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)عالمی ادارہء صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد انیس سو تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ چھ سے نو ماہ کے دوران اس وباء پر کنٹرول پانا مقصود ہے تو اس کے لیے چھ سو ملین ڈالر کی فوری امداد کی ضرورت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صرف گزشتہ ہفتے کے دوران ہی اس وباء میں مبتلا ہونے والے کم ازکم چار سو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ مغربی افریقی ممالک سے پھیلنے والے اس وائرس نے افریقہ کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ مغربی ممالک میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :