دلشان کو دعوت اسلام دی ، احمد شہزاد نے پی سی بی کو وضاحتی بیان جمع کرادیا ،احمد شہزاد کے وضاحتی بیان پر بورڈ کا اظہار اطمینان،دلشان پہلے مسلمان تھے ،انہیں نیکی اور بدی کا فلسفہ سمجھانے کو ایشو بنا لیا گیا، احمد شہزاد

جمعہ 5 ستمبر 2014 07:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء)قومی کرکٹر احمد شہزاد کا سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دینا ایشو بن گیا۔ وضاحتی بیان پر پی سی بی نے اطمینان کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

سری لنکا سے وطن واپسی کے بعد اوپنر احمد شہزاد کی لنکن آل راوٴنڈر تلکا رتنے دلشان سے گفتگو موضوع بحث بن گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے مانگی گئی وضاحت میں قومی اوپنر نے بتایا کہ انہوں نے خوشگوار موڈ میں تلکا رتنے دلشان کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ، ڈیبیو کرنے سے پہلے تلکا رتنے دلشان محمد دلشان تھے ، احمد شہزاد نے نیکی اور بدی کا فلسفہ سمجھنے والے دلشان کو جنت اور جہنم کا ذکر کیا ، جسے مذہبی رنگ دے دیا گیا ، قومی اوپنر کی وضاحت پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے اطمینان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :