باغ میں کنٹرول لائن پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید، 3 زخمی،زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے،آئی ایس پی آر

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:01

راولپنڈی، با غ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) باغ میں کنٹرول لائن پر مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آازد کشمیر کے علاقے باغ میں کنٹرول لائن پر واقعہ کیل سیکٹر پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے افسر سمیت 3 جوان شہید جب کہ 3 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے حادثے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام جاری نہیں کئے گئے ہیں۔