برطانوی اماموں کا داعش کے خلاف فتویٰ

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:04

لند ن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء ) برطانیہ کے نامور مسلم مذہبی رہنماوٴں نے انتہا پسند دہشت گرد ملیشیا ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فتوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں آباد مسلمانوں پر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ آئی ایس کے زہریلے نظریات کی کھْل کر مخالفت کریں۔ خاص طور سے ان نظریات کے برطانیہ میں پھیلاوٴ کے امکانات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی مذمت لازمی ہے۔

لندن میں ’ انسداد انتہا پسندی‘ سے متعلق قائم ایک تھنک ٹینک ’ کویلیم فاوٴنڈیشن‘ میں الہیات سے متعلق امور کے شعبے کے ڈائریکٹر، برطانیہ میں قائم اسلامی مشاورتی کونسل کے بانی اور لائیسسٹر اور مانچسٹر کی مرکزی مساجد کے اماموں کے ساتھ مل کر تیار کیے جانے والے اس فتوے کے مصنف اْثامہ حسن کا کہنا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ مذہبی نظریات کا سہارا لے کر انتہا پسندی پھیلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسے سیاسی اسلام کی سخت گیر شکل کہا جا سکتا ہے۔ اس طرح اسلامی ریاست کے قیام کے لیے تشدد کے استعمال کی وکالت کی جاتی ہے اور یہ گروپ دین کے نام پر لڑنے والے جنگجووٴں کو زیادہ سے زیادہ اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ ایسے جنگجو بھی ان کی صفوں میں شامل ہو جاتے ہیں جو شاید خود بھی صحیح معنوں میں دین پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ اس طرح مذہب اور سیاست ایک دوسرے سے نتھی ہو جاتے ہیں اور طاقت کے حصول کی جنگ شروع ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :