سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گرفتارملزمان پولیس افسران کو 11ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم

جمعہ 5 ستمبر 2014 08:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5ستمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جیل حکام کونوٹس جاری کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے گرفتارملزمان پولیس افسران کو گیارہ ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے درج پہلے مقدمے میں گرفتار چار پولیس افسران سابق ایس ایچ او سبزاہ زار انسپکٹر شیخ عامر سلیم ، ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر حافظ اطہر محمود اور دو ایلیٹ کمانڈو نوید اور خرم رفیق کی حد تک مرتب کرکے خصوصی عدالت میں جمع کروا رکھاہے۔

متعلقہ عنوان :