امریکا عراق اور شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران

اتوار 14 ستمبر 2014 09:16

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)ایران نے الزام لگایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر امریکا عراق اور شام کی ریاستی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تہران کے مطابق واشنگٹن حکومت اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائیوں کا نام لے کر اپنی یکطرفہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور عراق اور شام کی آزاد ریاستوں کے طور پر خود مختاری کی خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ یہ بات ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شام خانی کے ا?ج ہفتے کو دیے گئے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتائی۔

متعلقہ عنوان :