مالٹا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20افراد کی ہلاکت کا خدشہ

اتوار 14 ستمبر 2014 09:19

ویلیشا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) مالٹا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 20افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساحلی حکام نے بتایا کہ 30سے زائد تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ساحلی علاقے میں ڈوب گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو عملے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10تارکین وطن کو بچالیا گیا جبکہ 20کی تلاش جاری ہے جن کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔