وزیراعلیٰ پنجاب کا نارووال ،شکرگڑھ ،بجوات،مظفرگڑھ اورخانیوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دس گھنٹے تک دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،پنجاب میں سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری،3لاکھ افراد کا انخلاء کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین میں 1لاکھ 20ہزارفوڈ ہیمپرز تقسیم کرچکی ہے،آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا،مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کی جائے ،خیمہ بستیوں میں تازہ روٹیوں کی فراہمی کیلئے میکینکل تندور لگائے جائیں،سیالکوٹ سے مظفرگڑھ تک پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا ہے،اسلام آباد میں دھرنادینے والے جشن منانے میں مصروف ہیں،دھرنا دینے والوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آنا چاہیے،ورنہ قوم ان کی نسلوں کو بھی معاف نہیں کرے گی:شہبازشریف، تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے ،املاک اورانفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے، مکمل ازالے کیلئے تمام وسائل بروئے کا ر لائیں گے،وزیراعلیٰ کا سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر متاثرین سے خطاب
اتوار 14 ستمبر 2014 09:35
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے زیر انتظام صوبے کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کامیابی سے جاری ہے اوراب تک اس آپریشن کے ذریعے3لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ سیلاب متاثرین میں 1لاکھ 20ہزارفوڈ ہیمپرزاور2لاکھ50ہزارمنرل واٹرکی بوتلیں فراہم کی جا چکی ہیں۔
متاثرین کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اینڈمیڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں ۔ہم متاثرین کی مدد اور بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اورآخری متاثرہ فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو اور متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نارووال میں سیلاب اور بارشوں کے باعث 16 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 15 افراد کے لواحقین کو پنجاب حکومت کی جانب سے مالی امداد کے چیک دیئے جا چکے ہیں۔ ضلع کے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور میڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں۔ متاثرین میں 13 ہزار سے زائد فوڈ ہیمپرز تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ 29 ہزار جانوروں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اور مویشیوں کیلئے 10 ہزار کلو سے زائد ونڈا فراہم کیا گیا ہے۔
شکر گڑھ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سوادیگرسیاسی جماعتوں کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سیلاب زدگان کی مدد کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی قیادت اور اراکین اسمبلی اسلام آبا میں جشن منا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کا جشن منانے کا فیصلہ مصیبت زدہ عوام کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔وزیراعلیٰ نے سیالکوٹ کے سیلاب متاثرہ علاقے بجوا ت اور ملحقہ دیہات کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیاں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جہاں کشتیوں کی ضرورت نہیں وہاں سے کشتیوں کو دیگر اضلاع میں بھجوایا جائے اور متاثرہ آبادی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کشتیوں کی تعدادبڑھائی جائے -اگر کہیں سے کشتیوں کی کمی کی شکایت ملی تو سخت نوٹس لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو روٹیوں کی فراہمی کیلئے متاثرہ دیہات میں تندور لگائے جائیں اور روٹی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی خدمت عبادت سمجھ کر کی جائے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے بجوات کے نواحی گاؤں کھوجے چک میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور نقصان کے ازالہ تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ اسلام آباد میں دھرنا دینے والے نہ جانے کس بات کاجشن منا رہے ہیں۔ سیالکوٹ سے مظفرگڑھ تک پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا ہے، لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور دھرنا دینے والے عناصر جشن منانے میں مصروف ہیں۔ دھرنا دینے والوں کو سیلاب متاثرہ کی مدد اور دلجوئی کیلئے آگے آنا چاہیئے۔ قوم نہ صرف دھرنا دینے والوں کو بلکہ ان کی نسلو ں کو بھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب بدترین سیلابوں میں سے ایک ہے۔ املاک اور انفراسٹرکچر کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ بجوات میں ہونے والے نقصان کا مکمل ازالہ کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔وزیراعلیٰ نے دریائے توی میں طغیانی کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم خیمہ بستی کا آج پھر دورہ کیا۔
خیمہ بستی میں وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب حکومت نے پہلا میکینکل تندور نصب کردیا ہے جس سے انتہائی کم وقت میں زیادہ روٹیاں تیارہوتی ہیں۔میکینکل تندور کے ذریعے روٹیاں ملنے پر خیمہ بستی میں موجود مرد اور خواتین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیااوران کے چہرے مسرت سے تمتما رہے تھے۔متاثرین نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کو دعا ئیں دیتے ہوئے کہا کہ ”تینوں رب دیاں رکھاں“ وزیراعلیٰ نے خیمہ بستی میں متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر روٹی کھائی اور تعریف کی۔خیمہ بستی میں میکینکل تندور کی تنصیب اورمتاثرین کو تازہ روٹیوں کی فراہمی اوردیگر انتظامات میں بہتری پر وزیراعلیٰ نے سخت الفاظ میں انتظامیہ سے استفسار کیا جو کام آج ہوا ہے وہ پہلے کیوں نہیں ہوسکتا تھا؟ کیا غریبوں کوروٹی پہنچانے کیلئے میرا ہر جگہ پہنچنا ضروی ہے؟میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کیلئے مارا مارا پھر رہا ہوں اور ہر جگہ پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن میں کہاں کہاں تک پہنچ سکتا ہوں؟۔انہوں نے ہدایت کی کہ خیمہ بستی میں متاثرین کو سالن اورروٹی کی فراہمی اسی طرح جاری رہنی چاہیے اوردیگر امدادی کیمپس میں بھی اسی طرح کے میکینکل تندور لگائے جائیں اور جہاں ممکن نہیں وہاں پر عام تندور لگائیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے خانیوال کی خیمہ بستی فاضل شاہ میں متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انتظامیہ نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے میاں چنوں اورکبیر والا کے امدادی کیمپوں میں میکینکل تندور لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امدادی کیمپوں میں تین وقت کا کھانا ہر صورت فراہم کیا جائے ۔کیمپوں میں ادویات کی وافر دستیابی یقینی ہونی چاہیے۔نقصانات کا پورا معاوضہ دیا جائے گا۔پنجاب پانی میں ڈوبا ہوا اوراسلام آباد میں دھرنا افسوسناک ہے۔دھرنا دینے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 14 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
بھارت میں لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ کے میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دیدی،عمر اکمل کی 18 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز ،مین آف دی میچ قرار پائے ، فتح میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، ... مزید
-
دھرنے والوں نے حکومت سے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، ایسے لوگوں سے انقلاب اور انصاف کی کیا توقع ہوگی، مولانا فضل الرحمان،عمران خان کو خیبر پختون خوا کی دھاندلی نظر نہیں آئی اور پنجاب کے چار حلقوں ... مزید
-
دھرنے والی قیادت گانوں کی تھاپ پر محورقص ہے ، عابد شیر علی ،مصیبت کے ماروں کی اشک شوئی نہیں کرسکتے انہیں وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں، متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے دوران گفتگو
-
خیبرایجنسی : فائرنگ سے خاصہ دارفورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق
-
مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، شیخ رشید احمد ،ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے حالات خراب ہونگے ۔، نجی ٹی وی سے بات چیت
-
پی ٹی آئی اور پیٹ کے 550کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، دھرنے کے شرکاء کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا ، آئی جی اسلام آباد
-
سرگودھا ، جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری
-
سندھ میں 7لاکھ کیوسک سیلابی پانی آنے کا خدشہ ہے، شرجیل میمن ، حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ، دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے بند مضبوط ہیں تاہم تمام صوبائی وزراء اپنے حلقوں کے بندوں ... مزید
-
جڑواں شہروں سے 3ہزار سے زائد کارکنوں کی گرفتاریاں،اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں عدالت لگائی جہاں پر ملزموں کو پیش کیاگیا
-
عراقی وزیر اعظم کا فوج کو شہری علاقوں میں بمباری روکنے کا حکم
-
امریکا عراق اور شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران
-
مصر کا داعش مخالف جنگ میں اہم کردارہے،جان کیری،مصر کے اندر اور اس سے باہر دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں ، حکومت دونوں جگہوں پر دہشت گردوں کو نشانہ بنائے گی،مصری وزیرخارجہ
-
منشیات بیچنے اور استعمال کرنے والوں کو سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی مفتی اعظم
-
چلی حکومت گوانتانامو جیل کے قیدیوں کولینے پر غور کررہیں ہے،صدر مشعل باشلیٹ
-
مالٹا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
بھارت میں واقع ایک گاؤں ماڈل ولیج کے طو ر پر سامنے آگیا، ماڈل ولیج میں بجلی، صاف پینے کا پانی اور پانی کی نکاسی کا پورا انتظام ہے، گاوٴں کے پرائمری سکول میں کمپیوٹر اور پورے گاوٴں میں وائی فائی موجود ... مزید
-
میکسیکو کے ریستوان میں کھانے شوقین افراد کیلئے ایڈوینچر کا انتظام،ریسٹورنٹ بچھو،مکڑی،کھن کھجورا جیسے کھانے دستیاب
-
بھارت ، ریاست راجستھان میں انتظامیہ نے ہندو بھگوان ہنومان کے نام سے ایک شناختی کارڈ جاری کر دیا ،کارڈ نمبر 2094 7051 9541 ہے اور اس پر ہنومان کی شبیہہ بھی موجود ہے،حکا م نے تحقیقات شروع کردیں
-
جرمنی ،زمین سے 16 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر کی گئی انوکھی شادی، جرمن جوڑے نے زمین سے اوپر 16 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کرکے فری فال چھلانگ لگا کر شادی کی باقی رسوم ادا کیں
-
دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پی ٹی وی و پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیس کے100سے زائد ملزمان کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش کردیا گیا ، پی ٹی وی حملہ کیس کے سات ملزمان کی انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں ... مزید
-
کارکنان کی گرفتاری،عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل مکمل معطل کرنے کا اعلان ، تحریک نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر اب کسی صورت ختم نہیں کریں گے،نوازشریف،شہبازشریف، چوہدری نثار اور طاہر عالم ... مزید
-
تحریک طالبان پنجاب کا پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، دیگر تنظیمیں بھی اپنی کارروائیاں ختم کردیں، آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے، امیر عصمت اللہ معاویہ کا آڈیو پیغام
-
مصیبت کی گھڑی میں وفاقی و صوبائی حکومت ملکر متاثرین کی مدد کررہی ہے،متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے،وزیر اعظم ، جس طرح دریائے چناب میں بڑا سیلاب آیا ہے اس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے، جب ... مزید
-
گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں، ہمت ہے تو حکمران آئیں مجھے گرفتار کریں،طاہر القادری ، اگرایسا کیاگیا تو پھر اسلام آباد، حکومتی ایوانوں اور رائے ونڈ کا حشر پوری قوم دیکھے گی ، دھرنا کی جانب جو پولیس ... مزید
-
کوئٹہ :سریاب لنک روڈ پر گاڑی میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق،25 زخمی ،دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا ، قرینی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں ... مزید
-
کارکنوں کی گرفتاریاں،تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ تمام مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ،اپنے موقف سے سیاسی جرگہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے،ملک بھر سے کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانوں اور جیلوں میں ڈالا ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نارووال ،شکرگڑھ ،بجوات،مظفرگڑھ اورخانیوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دس گھنٹے تک دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،پنجاب میں سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری،3لاکھ افراد ... مزید
-
عوامی تحریک نے گرفتار کارکنوں کی رہائی تک مذاکرات معطل کر دیئے،گرفتاریاں کر کے حکومت اپنی قبر آپ کھود رہی ہے،جڑواں شہروں کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا گیا، ملک کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہاہے، رحیق ... مزید
-
ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے ساتھیوں اور سیاسی رفقاء سے صلاح مشورے کا وقت مانگ لیا، سردار ممتاز بھٹو اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی،شاہ ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے سربراہ ڈی جے بٹ کو بھی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
-
عمران کے گلا پھاڑ کر نعرے لگانے سے وزیراعظم نہیں جائیں گے، پرویز رشید،عمران خان مشرف کی نرسری میں پلے، عافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے عمران کے مرشد نے کیا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل ، عمران ... مزید
-
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے، سینیٹررحمان ملک،فریقین کو اس انا لاک کے خاتمے کیلئے تھوڑی بہت لچک کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ،سیاسی بحران کا حل صرف سیاسی ڈائیلاگ ... مزید
-
جب پاکستان عوامی تحریک کا مطالبہ پورا ہوجائے گا تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا،شجاعت حسین ، کون کہتا ہے کہ دھرنوں کا اسکرپٹ نہیں اسکرپٹ ہے،‘ نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد ہلاک
-
جاوید میانداد کاعمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،پاکستان میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں،حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، عبدالقادر کے گھر پر چھاپے پر دکھ ہوا ، میڈیا سے گفتگو
-
گرفتاریوں سے مذاکرات پر برا اثر پڑے گاآگے بڑے تصادم کا خطرہ نظر آرہا ہے،رحمان ملک،ایسا ہوا تو سیاستدانوں پر ناکامی کا الزام لگے گا،وزیراعظم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کریں،نجی ٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.