عراقی وزیر اعظم کا فوج کو شہری علاقوں میں بمباری روکنے کا حکم

اتوار 14 ستمبر 2014 09:16

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے ملکی فوج کو حکم دے دیا ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ شہری علاقوں میں گولہ باری بند کر دے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حکم سرکاری دستوں کی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے بچنے کے لیے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

العبادی نے ا?ج ہفتے کے روز بغداد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دو روز قبل ملکی فوج کو یہ حکم دے دیا تھا کہ وہ اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووٴں کے زیر کنٹرول تمام شہری علاقوں پر بمباری بند کر دے۔ اسی ہفتے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے العبادی نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عراق میں اور زیادہ بے گناہ شہری مارے جائیں۔

متعلقہ عنوان :