خیبرایجنسی : فائرنگ سے خاصہ دارفورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق

اتوار 14 ستمبر 2014 09:10

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)خیبر ایجنسی کے علاقے قمبر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاصہ دار فورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قمبر آباد میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے خاصہ دار کے اہلکار اور ان کی اہلیہ کو نشانہ بنایا جس سے وہ دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے

متعلقہ عنوان :