سرگودھا ، جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری

اتوار 14 ستمبر 2014 09:12

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب عرفان احمد سعید نے جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہدایت کی کہ ایک پولیس انسپکٹر کو سابق وزیر کے پاس بجھوایا جائے اور دس ہزار روپے کے ضمانت مچلکوں کے ساتھ ایک شخصی ضمانت بھی لی جائے کہ وہ اگلی تاریخ پر عدالت میں پیش ہونگی اور اگروہ دس ہزار روپے کے مچلکے اور شخصی ضمانت نہ دے سکیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے اور 27ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گذشتہ روز الیکشن کمیشن بنام سمیرا ملک جعلی ڈگری استغاثہ کی کاروائی کے دوران سمیرا ملک کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تاہم وہ گذشتہ روز بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر سمیرا ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :