پی ٹی آئی اور پیٹ کے 550کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، دھرنے کے شرکاء کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا ، آئی جی اسلام آباد

اتوار 14 ستمبر 2014 09:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) آئی جی اسلام آباد طاہر عالم نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے 550کارکنوں کو گرفتار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے غیر قانونی کاموں میں ملوث کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے شرکاء کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا ۔