سندھ میں 7لاکھ کیوسک سیلابی پانی آنے کا خدشہ ہے، شرجیل میمن ، حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ، دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے بند مضبوط ہیں تاہم تمام صوبائی وزراء اپنے حلقوں کے بندوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی امکانی ہنگامی صورتحال پر قبل از وقت ضابطہ لایا جا سکے، میڈیا سے گفتگو
اتوار 14 ستمبر 2014 09:16
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء) صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں 7لاکھ کیوسک سیلابی پانی آنے کا خدشہ ہے اور حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے بند مضبوط ہیں تاہم تمام صوبائی وزراء اپنے حلقوں کے بندوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی امکانی ہنگامی صورتحال پر قبل از وقت ضابطہ لایا جا سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دریائے سندھ کے بائیں طرف تعلقہ قاسم آباد کے چھلگری اسٹاپ کے علاقے میں گھلیان بند کا دورہ کرنے کے دوران میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں دریا ء کے بندوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس وقت دریائے سندھ کے بندوں کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کچے کے علاقے کے مکینوں کو اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کچے کا علاقہ خالی کریں کیونکہ انکی ہجرت نہ کرنے کی وجہ سے کسی بھی امکانی صورت میں امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آسکتی ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ شہری علاقوں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں جہاں پر حکومت نے قبل از وقت انکے لیے رلیف کیمپ اور زندگی کی دیگر ضروری سہولیات مہیا کی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت سندھ تمام اضلاع میں نقد رقم اور پراونشل ڈزاسٹر مینئجمینٹ اتھارٹی کی جانب سے خیمے ،ادویات اور خوراک کا سامان مہیا کیا ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اس وقت پورے صوبے میں سرگرم ہو چکی ہے ۔ اس سیلاب کی مجموعی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت سیلاب کی حالیہ صورتحال سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ سندھ میں کسی بھی قسم کا نقصان نہ ہوگا اگرچہ بارشوں کے ہونے کے نتیجے میں کچھ علاقوں میں مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ ہر وقت آبپاشی ماہرین سے رابطے میں ہے اور سیلاب کی صورتحال سے بھی باخبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کا پیٹ بڑا ہے اگرچہ کچے کا علاقہ متاثر ہونے کا خطرہ ہے اسلیے عوام خود کچہ خالی کر ے بصورت دیگر حکومت اپنے زور پر انہیں محفوظ مقامات منتقل کریگی ۔ دریاء کے بندوں اور کچے کے علاقوں میں تجاوزات کے حوالے سے ایک سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت کچے کے علاقے میں پکے گھر ، مساجد اور اسکول قائم کیے گئے ہیں جو کہ نہ ہونے چاہییں تھے اور اس حوالے سے حکومت سندھ کی واضح پالیسی ہے کہ ان تجاوزات کو ہٹانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے2010کے سیلاب کے دوران قبل از وقت نجائز تجاوزات ختم کرائی تھیں ۔ اس سلسلے میں عوام کو بھی حکومت سے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ پنجاب میں آئے ہوئی تباہ کاریوں کے متعلق ایک وال پر انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اور پی پی پی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہر قدم پر موجود رہے گی اور حکومت پنجاب کو رقم بھی بھیجی گئی ہے اور تمام جلد چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھی بھیجیں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں صفائی ستھرائی کا مسئلہ موجود ہے تاہم کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے نجی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ حیدرآباد پر خاص توجہ دے رہے ہیں اور حیدرآبادکی ترقی کیلئے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت واٹر بورڈ کراچی اور واسا نے حیدرآباد کیلئے بجلی کی مد میں رقم بھی مختص کی ہے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے صوبے کے کچھ حصوں میں دریاء کے بندوں پر اعتراضات اٹھانے کے علاوہ دیگر علاقوں میں بندوں کی صورتحال اطمینان بخش ہے ۔ اسلام آباد میں دھرنوں کے حوالے سے ایک سوال پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں انا کا مسئلہ بنایا گیا ہے اور جماعتوں کو فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلے کرنے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کو سوچنا چاہیے کہ ملک میں پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہے اور دوسری جانب عوام کو سیلاب کی وجہ سے مشکلاتیں در پیش ہیں اور تیسری جانب وہ جشن کا اعلان کر رہے ہیں یہ بات سمجھ سے بالا تر ہے کہ جشن کس چیز کا منایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کو اپیل کی کہ وہ دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ سنجیدگی سے باتوں کو آگے بڑھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کسی بھی ایسی بات کو برداشت نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی کا اس حوالے سے واضح موٴقف ہے کہ ایسے مسائل کا حل روڈوں رستوں پر نہیں بلکہ باتوں میں ہے ۔ آصف علی زرداری کے دوبار ہ صدر بننے کے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور اپنی قیادت کو اہم عہدوں پر لائیگی کیونکہ پی پی پی نے کبھی بھی چور دروازے کا سہارا نہیں لیا ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 14 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
بھارت میں لاہور لائنز نے چیمپئنز لیگ کے میچ میں ممبئی انڈینز کو شکست دیدی،عمر اکمل کی 18 گیندوں پر 38 رنز کی ناقابل شکست اننگز ،مین آف دی میچ قرار پائے ، فتح میں ٹیم کے ہر کھلاڑی نے اپنا کردار ادا کیا، ... مزید
-
دھرنے والوں نے حکومت سے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی، ایسے لوگوں سے انقلاب اور انصاف کی کیا توقع ہوگی، مولانا فضل الرحمان،عمران خان کو خیبر پختون خوا کی دھاندلی نظر نہیں آئی اور پنجاب کے چار حلقوں ... مزید
-
دھرنے والی قیادت گانوں کی تھاپ پر محورقص ہے ، عابد شیر علی ،مصیبت کے ماروں کی اشک شوئی نہیں کرسکتے انہیں وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں، متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے دوران گفتگو
-
خیبرایجنسی : فائرنگ سے خاصہ دارفورس کا اہلکار اور اہلیہ جاں بحق
-
مفاد پرستوں کی کلاس گندے ٹوکرے میں اکٹھی ہو رہی ہے ، شیخ رشید احمد ،ہم کارکنوں کو کنٹرول کررہے ہیں مگر حکومت عوام کو تشدد پر اکسا رہی ہے جس سے حالات خراب ہونگے ۔، نجی ٹی وی سے بات چیت
-
پی ٹی آئی اور پیٹ کے 550کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، دھرنے کے شرکاء کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوگا ، آئی جی اسلام آباد
-
سرگودھا ، جعلی ڈگری کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے ورانٹ گرفتاری جاری
-
سندھ میں 7لاکھ کیوسک سیلابی پانی آنے کا خدشہ ہے، شرجیل میمن ، حکومت سندھ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ، دریائے سندھ کے دونوں اطراف کے بند مضبوط ہیں تاہم تمام صوبائی وزراء اپنے حلقوں کے بندوں ... مزید
-
جڑواں شہروں سے 3ہزار سے زائد کارکنوں کی گرفتاریاں،اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں عدالت لگائی جہاں پر ملزموں کو پیش کیاگیا
-
عراقی وزیر اعظم کا فوج کو شہری علاقوں میں بمباری روکنے کا حکم
-
امریکا عراق اور شام کی خود مختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ایران
-
مصر کا داعش مخالف جنگ میں اہم کردارہے،جان کیری،مصر کے اندر اور اس سے باہر دہشت گردی میں کوئی فرق نہیں ، حکومت دونوں جگہوں پر دہشت گردوں کو نشانہ بنائے گی،مصری وزیرخارجہ
-
منشیات بیچنے اور استعمال کرنے والوں کو سخت عذاب کا سامنا کرنا پڑے گا، سعودی مفتی اعظم
-
چلی حکومت گوانتانامو جیل کے قیدیوں کولینے پر غور کررہیں ہے،صدر مشعل باشلیٹ
-
مالٹا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 20افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
بھارت میں واقع ایک گاؤں ماڈل ولیج کے طو ر پر سامنے آگیا، ماڈل ولیج میں بجلی، صاف پینے کا پانی اور پانی کی نکاسی کا پورا انتظام ہے، گاوٴں کے پرائمری سکول میں کمپیوٹر اور پورے گاوٴں میں وائی فائی موجود ... مزید
-
میکسیکو کے ریستوان میں کھانے شوقین افراد کیلئے ایڈوینچر کا انتظام،ریسٹورنٹ بچھو،مکڑی،کھن کھجورا جیسے کھانے دستیاب
-
بھارت ، ریاست راجستھان میں انتظامیہ نے ہندو بھگوان ہنومان کے نام سے ایک شناختی کارڈ جاری کر دیا ،کارڈ نمبر 2094 7051 9541 ہے اور اس پر ہنومان کی شبیہہ بھی موجود ہے،حکا م نے تحقیقات شروع کردیں
-
جرمنی ،زمین سے 16 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر کی گئی انوکھی شادی، جرمن جوڑے نے زمین سے اوپر 16 ہزار فٹ کی بلندی پر شادی کرکے فری فال چھلانگ لگا کر شادی کی باقی رسوم ادا کیں
-
دفعہ 144کی خلاف ورزی اور پی ٹی وی و پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیس کے100سے زائد ملزمان کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش کردیا گیا ، پی ٹی وی حملہ کیس کے سات ملزمان کی انسداد دہشتگردی اسلام آباد کی عدالت میں ... مزید
-
کارکنان کی گرفتاری،عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل مکمل معطل کرنے کا اعلان ، تحریک نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر اب کسی صورت ختم نہیں کریں گے،نوازشریف،شہبازشریف، چوہدری نثار اور طاہر عالم ... مزید
-
تحریک طالبان پنجاب کا پاکستان میں عسکری کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ، دیگر تنظیمیں بھی اپنی کارروائیاں ختم کردیں، آئندہ دعوت و تبلیغ کا کام کریں گے، امیر عصمت اللہ معاویہ کا آڈیو پیغام
-
مصیبت کی گھڑی میں وفاقی و صوبائی حکومت ملکر متاثرین کی مدد کررہی ہے،متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے،وزیر اعظم ، جس طرح دریائے چناب میں بڑا سیلاب آیا ہے اس کی ماضی میں مثال کم ہی ملتی ہے، جب ... مزید
-
گرفتاریوں سے ڈرنے والا نہیں، ہمت ہے تو حکمران آئیں مجھے گرفتار کریں،طاہر القادری ، اگرایسا کیاگیا تو پھر اسلام آباد، حکومتی ایوانوں اور رائے ونڈ کا حشر پوری قوم دیکھے گی ، دھرنا کی جانب جو پولیس ... مزید
-
کوئٹہ :سریاب لنک روڈ پر گاڑی میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق،25 زخمی ،دھماکے کے نتیجے میں دو گاڑیوں اور ایک رکشے کو نقصان پہنچا ، قرینی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ،دھماکا خیز مواد ایک گاڑی میں ... مزید
-
کارکنوں کی گرفتاریاں،تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ تمام مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ،اپنے موقف سے سیاسی جرگہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے،ملک بھر سے کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانوں اور جیلوں میں ڈالا ... مزید
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا نارووال ،شکرگڑھ ،بجوات،مظفرگڑھ اورخانیوال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دس گھنٹے تک دورہ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،پنجاب میں سب سے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری،3لاکھ افراد ... مزید
-
عوامی تحریک نے گرفتار کارکنوں کی رہائی تک مذاکرات معطل کر دیئے،گرفتاریاں کر کے حکومت اپنی قبر آپ کھود رہی ہے،جڑواں شہروں کو کنٹینر سٹی میں تبدیل کردیا گیا، ملک کو پولیس سٹیٹ بنایا جارہاہے، رحیق ... مزید
-
ممتاز بھٹو نے تحریک انصاف میں شمولیت سے پہلے ساتھیوں اور سیاسی رفقاء سے صلاح مشورے کا وقت مانگ لیا، سردار ممتاز بھٹو اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی،شاہ ... مزید
-
پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں میوزک کی سہولیات فراہم کرنے والے گروپ کے سربراہ ڈی جے بٹ کو بھی 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
-
عمران کے گلا پھاڑ کر نعرے لگانے سے وزیراعظم نہیں جائیں گے، پرویز رشید،عمران خان مشرف کی نرسری میں پلے، عافیہ صدیقی کو امریکا کے حوالے عمران کے مرشد نے کیا تھا،وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل ، عمران ... مزید
-
تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک نہیں بلکہ انا کا لاک ہے، سینیٹررحمان ملک،فریقین کو اس انا لاک کے خاتمے کیلئے تھوڑی بہت لچک کا مظاہرہ کرنا پڑے گا ،سیاسی بحران کا حل صرف سیاسی ڈائیلاگ ... مزید
-
جب پاکستان عوامی تحریک کا مطالبہ پورا ہوجائے گا تو دھرنا بھی ختم ہوجائے گا،شجاعت حسین ، کون کہتا ہے کہ دھرنوں کا اسکرپٹ نہیں اسکرپٹ ہے،‘ نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ ، چھ افراد ہلاک
-
جاوید میانداد کاعمران خان کے احتجاج کی حمایت کا اعلان،پاکستان میں احتجاج کوئی نئی بات نہیں،حکومت کا رویہ قابل مذمت ہے، عبدالقادر کے گھر پر چھاپے پر دکھ ہوا ، میڈیا سے گفتگو
-
گرفتاریوں سے مذاکرات پر برا اثر پڑے گاآگے بڑے تصادم کا خطرہ نظر آرہا ہے،رحمان ملک،ایسا ہوا تو سیاستدانوں پر ناکامی کا الزام لگے گا،وزیراعظم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے احکامات جاری کریں،نجی ٹی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.