دھرنے والی قیادت گانوں کی تھاپ پر محورقص ہے ، عابد شیر علی ،مصیبت کے ماروں کی اشک شوئی نہیں کرسکتے انہیں وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں، متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے دوران گفتگو

اتوار 14 ستمبر 2014 09:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دھرنے والی قیادت گانوں کی تھاپ پر محورقص ہے جومصیبت کے ماروں کی اشک شوئی نہیں کرسکتے انہیں وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ، مصیبت زدہ بھائی خودکو تنہا نہ سمجھیں، پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔

یہ بات انہوں نے فیصل آباد ڈیژن ضلع جھنگ کے سیلابی علاقے کے قریب بھکر روڈ پر علی آ باد میں متاثرہ خاندانوں میں پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل ‘ اسسٹنٹ کمشنر صدر فیصل آباد مشتاق ٹوبہ و دیگر پارٹی ارکان بھی موجود تھے ۔ چوہدری عابد شیر علی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کی خدمت کرنا سیاست نہیں عبادت ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن ) کی حکومت نے کبھی اپنے فرائض منصبی سے روگردانی نہیں کی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے انتھک خادم میاں شہبازشریف شب وروز سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔اگرکسی سرکاری آفیسر یا اہلکار نے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا تواسے معاف نہیں کیا جائے گا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف آفت کی اس گھڑی میں مصیبت زدگان کے درمیان ہیں

انہوں نے کہا کہ مصیبت زدگان اپنے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کواپنے درمیان دیکھ کرپرامیداورتازہ دم ہوگئے ہیں،حکومت ان کی محرومیوں کامداواکرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب پوری قوم کے لئے ایک بڑی آزمائش ہے، ہمیں بحیثیت قوم اس آزمائش سے سرخرو ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ مصیبت زدہ بھائی خودکو تنہا نہ سمجھیں، پوری پاکستانی قوم ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے جھنگ اورچنیوٹ کے متاثرین سیلاب کی امداد و بحالی میں بھرپور حصہ لینے پر ڈی سی او نور الامین مینگل کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کی کاوشوں اور خدمات کو سراہا --

متعلقہ عنوان :