جڑواں شہروں سے 3ہزار سے زائد کارکنوں کی گرفتاریاں،اڈیالہ جیل میں جگہ کم پڑ گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں عدالت لگائی جہاں پر ملزموں کو پیش کیاگیا

اتوار 14 ستمبر 2014 09:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14ستمبر۔2014ء)راولپنڈی اور اسلام آباد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے3187 کارکنوں کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا،جگہ بھی کم پڑ گئی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں عدالت لگالی،جہاں پر ملزموں کو پیش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ دنوں جڑواں شہروں سے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے3187کارکنوں کو مختلف تھانوں کی مدد سے گرفتار کیا گیا،اسلام آباد کے9تھانوں میں17مقدمات درج کرکے 240 افراد کودفعہ144کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا،تاہم ان تمام گرفتار افراد کو کسی بھی عدالت میں پیش کئے بغیر اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے جیل میں جاکر عدالت لگائی،جہاں ان ملزمان کو پیش کرکے قانونی کارروائی پوری کی گئی اور ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ دیاگیا۔

ادھر اسلام آباد پولیس کے ذرائع سے ایک اور نجی ٹی وی نے بتایا کہ ہفتہ کے روز پولیس نے400کارکنوں کو گرفتار کیا اور گرفتار کارکنوں کی کل تعداد ایک ہرار سے زائد ہے جبکہ اڈیالہ جیل میں اتنی بڑی تعداد میں گرفتار لوگوں کو لے جانے کے بعد جگہ کم پڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :