سیاسی شعور کی ضرورت ہے ، حکومتوں پر چھوڑا تو کچھ نہیں ہوگا ،جسٹس جواد ایس خواجہ ،لوگوں کو خود باشعور ہونا ہوگا ،سیاسی شعور ہوگا تو حکومت کا ہر محکمہ درست انداز میں کام کرے گا ، ہم نے اپنے معاملات کو خود دیکھنا ہوگا ، غلط اور درست کی نشاندہی کیلئے لوگوں کو خود آگے آنا ہوگا ، سانگھڑ آلودگی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس،سندھ حکومت کو ویب سائٹ بنانے اور لانچ کرنے کیلئے 25دن کی مہلت،سماعت ملتوی

جمعرات 18 ستمبر 2014 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء)سپریم کورٹ میں سانگھڑ آلودگی کیس میں تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شعور کی ضرورت ہے ، حکومتوں پر چھوڑا تو کچھ نہیں ہوگا ، لوگوں کو خود باشعور ہونا ہوگا ،سیاسی شعور ہوگا تو حکومت کا ہر محکمہ درست انداز میں کام کرے گا ، ہم نے اپنے معاملات کو خود دیکھنا ہوگا ، غلط اور درست کی نشاندہی کیلئے لوگوں کو خود آگے آنا ہوگا ۔

انہوں نے یہ ریمارکس بدھ کے روز دیئے ہیں اس دوران سندھ حکومت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کے شہروں میں آلودگی کیخلاف یا جو بھی پروجیکٹس بنائے جارہے ہیں اس کیلئے ایک خصوصی ویب سائٹ لانچ کی جارہی ہے جس میں تمام منصوبوں کی تفصیل رقم کی تفصیلات فیڈ بیک سمیت پورا ڈیٹا موجود ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس کیلئے ہمیں وقت کی ضرورت ہے اس لئے عدالت مہلت دے ۔

اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ گیس کی رائلٹی کے اخراجات کے حوالے سے اور ملک کے دیگر معاملات کیلئے سیاسی شعور کی ضرورت ہے ۔ لوگ فوراً آگے آئیں اور اس بات کی نشاندہی کریں کہ کیا درست ہوا اور کیا غلط ہوا ہے عدالت کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے باقی کام دیگر اداروں کا ہے بعد ازاں عدالت نے سندھ حکومت کو ویب سائٹ بنانے اور لانچ کرنے کیلئے 25دن کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔؎

متعلقہ عنوان :