وفاقی وزیر احسن اقبال کی تعلیم کیلئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی ،اس دور میں کسی بھی قوم کے مستقبل کا تعین جدیدیت اور ریسرچ سے ہوتا ہے،تقریب سے خطاب

جمعرات 18 ستمبر 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے تعلیم کیلئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس دور میں کسی بھی قوم کے مستقبل کا تعین جدیدیت اور ریسرچ سے ہوتا ہے۔وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن، یو ایس ایڈ کا ضرورت کی بنیاد پر سکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے تعلیم میں معاونت کی یقین دہانی کرائی اور نوجوانوں سے مثبت تبدیلی کے نمائندے بننے کی تلقین کی ۔جو بدھ کو ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین ایچ ای سی اور مسٹر گریگوری سی گوٹ لائب، مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ پاکستان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ سکالر شپ سے استفادہ کرنے والے اور 31 پارٹنر یونیورسٹیز میں سے چند کے وائس چانسلرز بھی تقریب میں شریک تھے۔

یو ایس ایڈ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر سکالر شپ کا دوسرا مرحلہ تقریباً 3000 طلبہ کو اپنی اعلیٰ تعلیم منتخب پبلک اور پرائیویٹ اداروں میں جاری رکھنے کے قابل بنائے گا۔ خواتین کو مساوی مواقع مہیا کرنے کے آغاز کے طور پر 50 فیصد سکالر شپ ان کیلئے مخصوص کئے گئے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد چیئرمین ایچ ای سی نے یو ایس ایڈ کا اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں معاونت اور حکومت پاکستان کا تعلیم خاص طور پر اعلیٰ تعلیم کو اپنی ترجیح بنانے پر شکریہ ادا کیا ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ گزشتہ قومی بجٹ میں ایچ ای سی کیلئے مختص کردہ رقم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ تھی۔

مسٹر گریگوری، یو ایس ایڈ مشن ڈائریکٹر نے کہا کہ کئی طرح سے یہ انتہائی اہم موقع ہے۔انہوں نے کہا یہ دونوں ممالک کیلئے جو ایک اچھے مقصد کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں کے باہمی تعاون پر خوشی منانے کا موقع ہے۔” حکومت پاکستان نے ہر ایک سطح پر متعدد اہم اقدامات کئے ہیں“۔ایچ ای سی یو ایس ایڈ میرٹ اور ضرورت کی بنیاد پر 2004 سے اب تک 1800 سکالر شپس ایوارڈ کئے گئے جن میں سے 1400 طلبہ نے ڈگری پروگرام مکمل کرلیا۔

متعلقہ عنوان :