سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ مختارا مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

جمعرات 18 ستمبر 2014 07:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ مختارا مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

مختاراں مائی کی جانب سے بیرسٹر اعتزاز احسن پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ عدالت نے شوائد کو سامنے رکھے بغیر فیصلہ دیا جو کہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے ہائی کورٹ نے زیادتی کے چھ میں سے پانچ ملزمان کو بری کردیا تھا اور سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا ۔

اس پر عدالت نے کہا کہ اس کے لئے اس کیس کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لینا ہوگا اس لئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :