وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پو لیس حکام کے خلاف عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج، مقدمے میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شا مل ،مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ وفاقی پولیس نے مشاورتی اجلاس کے بعد کیا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا اور جلد از جلد اصل حقائق کو منظر عام پر لائیں گے ‘پولیس ذرائع
جمعرات 18 ستمبر 2014 08:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء) عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کے خلاف وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر دفاع وزیر ریلویز،آئی جیز اسلام آباد، پنجاب ، ریلویز، چیف کمشنر و ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کے خلاف دہشتگردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
منگل اور بدھ کی آخری کی شب یہ مقدمہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والی اعلی سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد درج کیا گیا جس کے بعد سیکرٹریٹ پولیس نے عوامی تحریک کی درخواست کی درخواست پر مقدمہ نمبر 206/14زیر دفعہ 7ATA,302,324.427.109کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق، سابق قائم مقام آئی جی اسلام آبادخالد خٹک،آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا،آئی جی ریلویز،چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مجاہد شیر دل،سابق ایس ایس پی آپریشنز محمد علی نیکو کارا اور ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد اس مقدمہ میں تحقیقات کے لئے ایک تحقیقاتی ٹیم بنائیں گے جس کے لئے ماہر تحقیقاتی افسران کی خدمات حاصل کی جائیں گی انہیں تمام جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ اصل حقا ئق تک جلد از جلد پہنچا جاسکے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اجلاس میں بعض پولیس افسران کی طرف سے آئی جی اسلام آباد طاہر عالم خان کو یہ بھی تجویز دی گئی کہ شیشن عدالت کے تفصیلی کا فیصلہ جاری ہو چکا ہے جسے اب اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جا سکتا ہے تاہم آئی جی اسلام آباد نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔فواضح رہے کہ عوامی تحریک کی درخواست پر شیشن جج اسلام آباد ویسٹ راجہ جواد عباس حسن نے تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کو 30اگست کو مبینہ طور پر پولیس کی فائرنگ سے عوامی تحریک کے دو کارکنان کی ہلاکت وزیر اعظم سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔تفصیلی عدالتی فیصلے میں قرار دیا گیا تھا کہ قانون کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس پر مزید کاروائی بھی طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی جائے،کیونکہ درخواست گزار کی طرف سے لگائے گئے الزامات بادی النظر میں قابل دست اندازی جرم سے متعلق پائے گئے ہیں مگر ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے قانون کے مطابق ضابطہ فوجداری کے تحت قانونی ذمہ داری پوری نہیں کی لہذا ایس ایچ او کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے طریقہ کاروائی کے مطابق کاروائی کریں۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مدعا علیہ نے عوامی تحریک کے کارکنوں کی ہلاکت سے بھی انکارنہیں کیاگیابلکہ ان کی ہلاکت کو تسلیم کیا گیا ہے۔یاد رہے عوامی تحریک کی جانب سے دی گی درخواست میں کہا گیا تھا کہ نامزد ملزمان کی ایماء پر ان کے کارکنان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیاجبکہ کارکنوں پر بد ترین تشدد سے بھی متعدد کارکنان زخمی ہوئے مگر پولیس مذکورہ با اثر شخصیات و حکام کے دباوٴ کے باعث درخواست کے باوجود مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے، درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مذکورہ واقعہ میں عوامی تحریک کے تین کارکنان جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ،آئین پاکستان پرامن احتجاج کا ہر حق ہر شہری کا فراہم کرتا ہے یہ کوئی غیر جمہوری یا غیر قانونی اقدم نہیں مگر نامزد افراد نے قانون کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے دھرنے کے شرکاء جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ان پر بد ترین تشدد کیا ، لاٹھی چارج اور آنس گیس کی شیلنگ کی اور فائرنگ بھی کی جو کارکنوں کی ہلاکت کا باعث بنی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 18 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ٹیم کے پاس اب بھی میچ ونر موجود ہیں‘ ورلڈ کپ میں سب ٹیمیں اچھی ہیں،کوئی بھی ٹیم جیت سکتی ہے،مصباح الحق
-
وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 158کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہے، شرجیل انعام میمن ،سندھ کو اس کے حصہ کی گیس فراہم نہ کرکے وفاق صوبے کو بدترین مالی بحران اور صنعتی زبوں حالی کی ضانب دھکیل رہی ہے،صوبے کو آئین ... مزید
-
سیاسی شعور کی ضرورت ہے ، حکومتوں پر چھوڑا تو کچھ نہیں ہوگا ،جسٹس جواد ایس خواجہ ،لوگوں کو خود باشعور ہونا ہوگا ،سیاسی شعور ہوگا تو حکومت کا ہر محکمہ درست انداز میں کام کرے گا ، ہم نے اپنے معاملات ... مزید
-
چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق کیس،سپریم کورٹ نے تحریک انصاف اور پاکستان ورکر پارٹی سے تفصیلی جواب الجواب 13 اکتوبر تک طلب کر لیا ،حکومت نے انتخابی اصلاحات نہ کرکے خود کو پریشانی میں ڈالا ہے اسکا ... مزید
-
موجودہ حکومت کے 3 وزراء کیخلاف بدعنوانی کی شکایت کی تصدیق کاعمل ابتدائی مراحل میں ہے،سید خالد اقبال، موجودہ حکومت میں گریڈ 20 اور 21 کے افسران کیخلاف کرپشن کے کیسزحتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں ان ... مزید
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی تعلیم کیلئے حکومتی معاونت کی یقین دہانی ،اس دور میں کسی بھی قوم کے مستقبل کا تعین جدیدیت اور ریسرچ سے ہوتا ہے،تقریب سے خطاب
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج چنیوٹ میں سیلاب زدگان میں امدادی سامان تقسیم کریں گے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے
-
سپریم کورٹ نے مشہور زمانہ مختارا مائی زیادتی نظر ثانی کیس میں ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا تمام تر ریکارڈ طلب کر لیا، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
-
سندھ میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ،سید قائم علی شاہ،جس بڑے ریلے کی توقع تھی ماہرین کے مطا بق اب وہ نہیں آرہا پھر بھی حکومت کے صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں ،وزیر اعلیٰ سندھ
-
چینی صدر اہلیہ کے ہمراہ تین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے، ژی جن پنگ نے دورہ بھارت کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی کے آبائی شہر احمد آبادسے کیا،احمدآباد میں جگہ جگہ بھارتی وزیر اعظم اور چینی صدر کی تصویر ... مزید
-
امریکا نے عراق میں فوجی بھیجے تو بربادی کا سامنا کرنا پڑے گا، داعش کی دھمکی ، امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے، عراق اور شام میں مسلح جدو جہد کرنے والے متحد ہوجائیں، ویڈیو بیان ... مزید
-
سکاٹ لینڈ ریفرنڈم، دیگر برطانوی علاقوں کے لیے امید کی راہ ہموار
-
امیر قطر جرمنی پہنچ گئے، جرمن صدر، چانسلر سے ملاقاتیں
-
چینی کا استعمال کم کر کے دانتوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، برطانوی ماہرینِ صحت،برطانیہ کے سرکاری سکولوں اور ہسپتالوں سے چاکلیٹوں اور چینی سے بھری سافٹ ڈرنکس کو ہٹا نے کی تجویز دیدی
-
امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل،کیس کی سماعت کے موقع پر ڈھاکا میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات
-
کنیڈین ایئرفورس نے عجائب گھر سے جہازوں کے پرزے حاصل کیے
-
شامی فورسز کے فضائی حملوں میں 50 افراد ہلاک
-
روس،ارب پتی شخصیت منی لانڈرنگ کے الزام میں گھر میں نظربند، 65سالہ یوتوشنکوف روسی ہولڈنگ کمپنی اے ایف کے سسٹیما کے سربراہ ہیں،کمپنی کی الزام کی تردید
-
18 کروڑ عوام نے وزیراعظم منتخب کیا ،5ہزار لوگوں کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دے سکتا، وزیراعظم ،راستے صاف کرنا مشکل نہیں ، حکومت صبر و برد باری کا مظاہرہ کررہی ہے ،ملک سے تین سال میں بجلی کا بحران ختم کردینگے ... مزید
-
سپیکر ایاز صادق کے حلقے کے ریکارڈ کے معائنے کیلئے عمران خان کی درخواست منظور، ریکارڈ کا معائنہ صوبائی الیکشن کمیشن کے افسر کی زیر نگرانی کیا جائیگا ، اجلاس میں فیصلہ
-
مشرف کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے ورنہ ایمر جنسی میں شامل تمام جرنیلوں کو گرفتار کیا جائے ، الطاف حسین ،پتا نہیں اسٹیبلشمنٹ کیوں ہم سے ناراض ہے اگر وہ ہماری مدد کرے تو ایم کیو ایم کی حکومت میں ... مزید
-
اقتدار میں آ کر غیرقانونی کام کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،عمران خان ، وی آئی پی کلچرکے خلاف عوام کا آوازاٹھانابتارہا ہے تبدیلی آگئی ہے۔ کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں، پولیس ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی ... مزید
-
وزیر اعظم ، وزیر اعلی پنجاب، وفاقی وزراء اور پو لیس حکام کے خلاف عوامی تحریک کے تین کارکنان کی ہلاکت کا مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج، مقدمے میں دہشت گردی ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شا مل ،مقدمہ ... مزید
-
پاکستان کا سرحد پار سے دہشت گرد حملے پر افغانستان سے شدید احتجاج، افغانستان دوبارہ اس قسم کے حملوں کے تدارک کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے، دفتر خارجہ
-
ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر کی صدر ،وزیر اعظم، وزیر خزانہ ،گورنر سٹیٹ بینک و دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں، اے ڈی بی کی پاکستان کے ساتھ 200ملین ڈالر کے قرضے کے معاہدے کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں توانائی ... مزید
-
نوازشریف اسی طرح مستعفی ہوں جس طرح جمہوری ممالک میں وزیراعظم اپنی نااہلی ثابت ہونے پر گھر جاتے ہیں ، طاہر القادری،حکمران استعفیٰ دیں، پارلیمنٹ ختم کریں دوسری صورت میں عوام جوتوں کے ساتھ کک آؤٹ ... مزید
-
شمالی وزیرستان میں فضائی کارروائی کے دوران 40 دہشت گرد ہلاک
-
وزیراعظم کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماوٴں کا اجلاس، دھرنوں کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کا فیصلہ
-
دیامر بھاشا ڈیم ہر صورت میں تعمیر کیا جائے گا ، محمد اسحاق ڈار ،دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تباہ کن سیلابوں کی روک تھا م میں مدد ملے گی اس منصوبے کو مکمل کرنے مین ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کی امداد ... مزید
-
اگر پانی کے نئے ذخیرے تعمیر نہیں کئے جا تے تو آئندہ 15 برسوں میں پاکستان کو پانی کے شدید بحران کا سامناہو گا، احسن اقبال ، ملک کے آبی اور خوراک کے تحفظ کے لئے دیا مر بھاشا ڈیم کی تعمیر نہایت ضروری ہے، ... مزید
-
اے این پی کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی عدم موجودگی کے باعث وزیرداخلہ سے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ،کیوں نہ وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر بھی گمشدہ افراد ... مزید
-
پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے گی،بلاول بھٹو زرداری
-
سعد رفیق کا عمران خان سے دھرنے پرخرچ ہونے والے پیسوں کاحساب دینے کا مطالبہ ، عمران خان کادھرناپارٹ ٹائم میوزیکل شوہوکررہ گیاہے جس میں صرف استعفوں کا مطالبہ کیاجاتاہے،سعدرفیق،عمران کرکٹ کے ہیروتوبن ... مزید
-
موجودہ صورتحال سے عوام اب دل برداشتہ ہوگئی ہے ، سپریم کورٹ کو سیاسی معاملات سے کھینچنے میں اجتناب کیا جائے ، سراج الحق، موجودہ صورتحال کے پیش نظر سیاسی جرگہ نے آج سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ ... مزید
-
ملکی معیشت کو تیس سال میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا دھرنوں سے تیس دنوں میں پہنچا ہے،مولانا فضل الرحمن، دھرنوں میں ناچنے سے تبدیلی نہیں آئے گی ، کراچی میں قومیت ، علاقایت ، فرقہ واریت کے نام پر گردنیں ... مزید
-
دفعہ 144کا اسلام آباد میں نفاذ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق و ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں سے روک دیا،امن و امان کی ذمہ داری ... مزید
-
مسائل کا حل مذاکرات میں ہے،مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، رحمان ملک، سب کی نظریں اسلام آباد پر ہیں،یہاں ایک گاؤں کا سماں ہے،چین کے صدر نے دورہ پاکستان مؤخر کیا،بھارت آج ان کا استقبال کر رہا ہے اورہم ... مزید
-
کراچی کی افغان بستی میں پولیس مقابلہ،7 دہشت گرد ہلاک
-
جو لوگ پاک فوج کا نام خراب کر رہے ہیں فوج خود انکوائری کرے تاکہ لوگوں کے اندر ابہام دورہوسکے،سینیٹر سعید غنی ،عوام دارالحکومت کی سڑکوں پر جو ہورہا ہے دیکھ رہے ہیں،تحریک انصاف نے ایوان میں آکر پارلیمنٹ ... مزید
-
پارلیمانی لیڈرز کی میٹنگ میں جمعہ کو مشترکہ اجلاس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،خورشید شاہ ، وزیراعظم عوام کو اعتماد میں لیں گے،اپوزیشن نے حکومت کو مشورہ دیا ہے دھرنے والوں کونہ چھیڑا جائے چاہے وہ ایک ... مزید
-
ائیرپورٹ پر گیا تو مجھے بتایا گیا فلائٹ میں تاخیر ہے،مجھے بٹھا لیا گیا،رمیش لعل ،پی آئی اے کے کچھ افسران اس معاملے میں ملوث ہیں،ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں،ایک بزرگ خاتون کے کہنے پر باہر نکل آیا،اقلیتی ... مزید
-
مرسوں مرسوں سندھ ناں ڈیسوں ،بلاول کا ٹوئٹ ، ڈیسوں ڈیسوں پوراسندھ ڈیسوں،الطاف حسین کا جواب
-
بلاول بھٹو بڑی جماعت کے سربرا ہیں ،تمام جماعتیں بلاول کی عزت واحترام کریں ،شرجیل انعام میمن ،ہمیں بلاول کے لیڈرہونے پرفخرہے ،کسی سے کوئی اتحادخطرے میں نہیں، آج جوزبان استعمال ہوئی سن کرافسوس ہوا،نجی ... مزید
-
نواز شریف ملک کے آئینی وزیراعظم ، استعفے کا مطالبہ غیر آئینی ہے ، سیا سی قائدین، دھرنوں کے باعث کاروباری، معاشی، ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سمیت معمولات زندگی متاثر،، قومی معیشت کو اربوں روپے کا ... مزید
-
فلائٹ فنی وجوہات کی بنیاد پر تاخیر کا شکار ہوئی،وی آئی پی کلچر پر یقین نہیں رکھتے، رحمان ملک،معزز ایم این اے کو جہاز سے اتارنے والوں کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج نہ کروایا تو وہ خود پولیس کے پاس جائیں ... مزید
-
لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،میجر جنرل نذیر بٹ یامیجر جنرل رضوان اختر؟،نیا ڈی جی آئی ایس آئی کون ہوگا؟ فیصلہ چند روز میں متوقع، ابھی تک فوج اور سول حکومت کے درمیان رسمی ... مزید
-
افغانستان کی جانب سے دہشتگردی کو ”سیاسی حربے“ کے طور پر استعمال کرنے کے الزامات غلط ہیں، سر تا ج عزیز، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، افغانستان کے مسئلے کا حل فوجی نہیں مصالحتی طریقے سے ... مزید
-
بھارت ،کشمیری مسلمانوں کے لئے مدد کی اپیل کرنے پر انتہا پسند ہندوں کایونیورسٹی کے وائس چانسلر پر حملہ ، تشددکر کے زخمی کر دیا،بجر نگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے دھشتگردو ں کی وکرم یونیورسٹی میں تو ... مزید
-
پاکستان میں 4کروڑافرادکوغذائی قلت کاسامناہے،اقوامِ متحدہ ، پاکستان میں غذائی ضروریات کو بہتر بنانے کے لیے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی, دنیا میں ہر 9میں سے ایک شخص کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے، مجموعی طور ... مزید
-
پاکستان میں پولیو پر قابو نہ پایا جاسکا ، تعداد روز بروز بڑھنے لگی، پاکستان پر مزید پابندیاں لگنے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.