امیر قطر جرمنی پہنچ گئے، جرمن صدر، چانسلر سے ملاقاتیں

جمعرات 18 ستمبر 2014 07:55

برلن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18ستمبر۔2014ء ) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے جرمنی پہنچنے پر قطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے،برلن آمد پر جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے ان کا استقبال کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شیخ تمیم کا شمار مشرق وسطیٰ کے بااثر ترین سربراہان میں ہوتا ہے تاہم ان کی سیاست کو متنازعہ قرار دیا جاتا ہے ۔

امیر قطر بدھ کے روز جرمنی پہنچے جہان جرمن چانسلر نے ان کا استقبال کیا ، دریں اثنا امیر قطر نے جرمن صدر اور چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقاتیں کیں ہیں ، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ص۔ امیر قطر نے جرمن صدر یوآخم گاوٴک کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ قطر کی جانب سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ کو مالی تعاون فراہم کرنے کی خبریں بالکل بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

برلن میں ذرائع کے مطابق گاوٴک نیخصوصی طور پر قطری شیخ سے اس بارے میں سوال کیا تھا۔ اس کے علاوہ جرمن صدر نے2022ء کے فٹ بال کے عالمی کپ کی میزبانی کے تناظر میں قطر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کے دوران مزدوروں کے استحصال کے حوالے سے بھی شیخ تمیم سے دریافت کیا۔ اس موقع پر قطری شیخ نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت مزدوروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کی تحقیقات کر رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والی تعمیراتی کمپنیوں کو ہٹایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :